ایسے میں والدین اور اس کی اولاد کے لیے یہ بہت ہی خاص دن ہے۔ جس میں اس رشتے کی اہمیت اور خاصیت کی بارے میں بات کی جاتی ہے۔ جس سے بچے والدین کی اہمیت کو جان سکیں۔
غورطلب ہے کہ رواں برس 25 جولائی کو یوم والدین National Parents Day منایا جا رہا ہے۔ ہر برس جولائی کے چوتھے ہفتے میں یہ منایا جاتا ہے۔ والدین کا قومی دن کئی ممالک میں الگ الگ دن منایا جاتا ہے۔ بھارت اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں یہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں منایا جاتا ہے۔
والدین کے قومی دن منانے کی شروعات 1994 میں امریکہ کے اس وقت کے صدر بل کلنٹن نے کی تھی، انہوں نے قانون میں کانگریس کی اس تجویز دستخط کیے اور ریپبلکن سینیٹر اسٹرینٹ لاٹ نے بل پیش کیا، جس کے بعد سے امریکہ اور بھارت میں جولائی کے چوتھے ہفتے کے اتوار کے روز یہ دن منایا جانے لگا۔
والدین کی اہمیت کے بارے میں بات کی جائے تو والدین اپنی محنت و مشقت کے ذریعے ساری زندگی اولاد کی راحت رسانی میں صرف کر دیتے۔ دنیا کی تمام نعمتیں اولاد کو لا کر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
حالانکہ یہی والدین جو اپنی اولاد کے بہتر مستقبل و خوشی کے لیے صرف کر دیتے ہیں وہی بہت سی اولادیں بڑھاپے یا جب انہیں اپنی اولاد کی بیحد ضرورت ہوتی ہیں تو انہیں بے یارو مدد گار چھوڑ دیتے ہیں۔ آج کے اس دور میں بہت سے بے سہارا بزرگ ایسے مل جائیں گے جن کی اولاد انھیں اولڈ ایج ہوم میں چھوڑ دیتی ہے۔ جو بہت ہی مایوس کن ہے۔
مزید پڑھیں:
National Mango Day: پھلوں کا راجا آم، کیوں ہے خاص
والدین کی شفقت کے سائے میں ان کی اولاد پروان چڑھتی ہے۔ اولاد خود کو والدین کے سائے میں ہی محفوظ سمجھتی ہے۔ اولاد کے سر پر والد کا سایہ ہی اسے محفوظ کرتا ہے۔ ماں باپ دنیا میں اللہ کی عظیم نعمت ہے۔