بھرت پور: راجستھان پولیس نے جمعہ کو ناصر جنید قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی طرف سے گرفتار کیے گئے مونو رانا اور گوگی پر الزام ہے کہ وہ بھرت پور سے دو لوگوں (ناصر جنید) کو اغوا کرنے اور ہریانہ لے جا کر قتل کرنے میں ملوث ہیں۔ بھرت پور پولیس کے مطابق مونو رانا اور گوگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ جنید اور ناصر کے اغوا اور قتل میں مطلوب ملزم تھے۔ اس معاملے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ( بھرت پور رینج) اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جمعہ کو مزید انکشاف کریں گے۔
بھرت پور پولیس نے ناصر جنید قتل کیس میں اب تک تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مونو رانا اور گوگی ناصر جنید قتل کیس میں مطلوب ملزمان تھے۔ بھرت پور پولیس نے ان دونوں (مونو رانا اور گوگی) پر 10,000 روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔ پولیس مونو رانا اور گوگی کو گزشتہ 2 ماہ سے تلاش کر رہی تھی۔
مزید پڑھیں:۔ Junaid Nasir Murder Case مسخ شدہ لاشیں اور اسکارپیو میں خون کے نشان جنید اور ناصر کے ہیں، ڈی این اے رپورٹ
بتادیں کہ ناصر اور جنید دونوں راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹمیکا گاؤں کے رہنے والے تھے، جنہیں 15 فروری 2023 کو شرپسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔ اس کے بعد ان کی لاش 16 فروری کی صبح ہریانہ کے بھیوانی کے لوہارو علاقے میں ایک جلی ہوئی کار سے ملی۔ اس معاملے میں ملزم رنکو سینی کو پولیس نے پہلے گرفتار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے 8 ملزمان کی شناخت کی تھی۔ ان لوگوں کے علاوہ اس واقعے میں مزید 12 افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔