نرمداپورم: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نرمداپورم کے اٹارسی عیسائی چرچ کے مین گیٹ پر سماج دشمن عناصر نے مقدس کتاب بائبل کو آگ لگا دی، جس کی وجہ سے چرچ کا گیٹ بھی جل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اٹارسی تھانے میں شکایت کی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بائبل کے جلے ہوئے اوراق برآمد کرلئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور آس پاس کے لوگوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ فی الحال ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔Set fire to bible at gate of church in itarsi
مشن کھیڑا کے رہائشی 51 سالہ ابھیشیک مارکس نے سٹی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ ابھیشیک نے بتایا کہ پڑوسیوں نے انہیں آگ لگنے کی اطلاع دی۔ ابھیشیک نے بتایا کہ چرچ کے گیٹ پر کپڑے میں لپٹی بائبل جل رہی تھی، چرچ کے باہر باؤنڈری وال گیٹ پر تالا لگا ہوا تھا، سماج دشمن عناصر چرچ کی باؤنڈری کو عبور کرکے اندر داخل ہوئے ہوں گے۔ فی الحال اٹارسی پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Vandalism in the Church کرناٹک کے چرچ میں مبینہ توڑ پھوڑ
یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایڈیشنل ایس پی اودھیش پرتاپ سنگھ، نرمداپورم سے ایس ڈی او پی مہندر سنگھ چوہان سمیت پولس ٹیم رات 8:30 بجے چرچ پہنچی۔ اس سلسلے میں چرچ کے ارد گرد رہنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی اودھیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ چرچ کے مین گیٹ پر کپڑے میں ایک کتاب کو جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے، کچھ جلے ہوئے صفحات ملے ہیں، جو بائبل کی طرح نظر آتے ہیں۔