ETV Bharat / bharat

Amit Shah on Seven Years of Modi Govt: نریندر مودی نے پچھلے سات سالوں میں بدعنوانی سے پاک حکومت دی - فیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اینڈ کامرس کی سالانہ جنرل میٹنگ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ Union Home Minister Amit Shah نے کہا کہ گذشتہ سات برسوں میں مودی حکومت کی اہم کامیابیوں میں حکومت، جمہوریت، کثیر الجماعتی جمہوری نظام Multi-Party Democracy اور پارلیمانی جمہوری نظام Parliamentary Democracy پر عوام کے کھوئے ہوئے اعتماد کو بڑھانا ہے۔

امیت شاہ کا بیان
امیت شاہ کا بیان
author img

By

Published : Dec 17, 2021, 5:26 PM IST

جمعہ کو یہاں فیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اینڈ کامرس Federation of Indian Chambers of Commerce & Industry کی 94 ویں سالانہ جنرل میٹنگ Annual General Meeting سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ 2014 سے پہلے تین دہائیوں تک ملک میں مطلق اکثریت والی حکومت نہیں تھی اور ایسا لگتا تھا کہ جیسے فیصلے نہیں کیے گئے تھے۔ حکومت میں پالیسی فالج زدہ ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ '30 برسوں سے ملک نے مطلق اکثریت کے ساتھ فیصلہ کن حکومت نہیں دیکھی تھی اور سب کا ماننا تھا کہ حکومت پالیسی فالج زدہ ہوگئی تھی۔سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہو گیا تھا، کرونی کیپٹل ازم اپنے عروج پر تھا، مہنگائی آسمان کو چھو رہی تھی، کاروبار کرنے میں آسانیاں ہمیں کہیں نظر نہیں آرہی تھیں، بینکنگ سسٹم تباہی کا شکار تھا اور اس کے ساتھ ساتھ 12 لاکھ کروڑ کے گھپلے اور بدعنوانی سے سارانظام تباہ ہو گیا تھا اور ملک کے لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی آئینی مدت پانچ سال ہے، لیکن جب حکومت عوام کا اعتماد کھو بیٹھتی ہے تو حکومت کی روح نہیں رہتی اور جس حکومت میں روح نہ ہو وہ حکومت فیصلے اور تبدیلیاں نہیں لاسکتی ہے۔

امت شاہ نے بتایا کہ پچھلے سات سالوں میں مودی حکومت لوگوں کا اعتماد بڑھانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 'عوام کا اعتماد جو سات سال پہلے حکومت سے ختم ہو گیا تھا اب بڑھ گیا ہے اور جمہوریت، کثیر الجماعتی جمہوری نظام اور پارلیمانی جمہوری نظام پر 130 کروڑ عوام کا اعتماد بڑھانا نریندر مودی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.