نقوی نے منگل کے روز ہی اس خط کے جواب میں لکھا ہے کہ اس سینٹر سے ہزاروں لوگوں کی صحت سلامتی میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک کے تمام شہری اداروں کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ اس چیلینج بھرے وقت میں عوام کی صحت و سلامتی کے کاموں میں مکمل تعاون کریں۔
مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ مرکزی وزارت اقلیتی امور کے تحت کام کرنے والی درگاہ کمیٹی، خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف، اس بحران کی گھڑی میں تعاون کرنے کے مقصد سے 150 بیگھا میں پھیلی کایڑ آرام گاہ کو عارضی کورونا کیئر سینٹر کے طور پر ریاستی حکومت کو استعمال کے لیے دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'انسانی بہبود کے اس کام میں مکمل طور پر درگاہ کمیٹی کے فیصلے پر اتفاق کے ساتھ منظوری دیتے ہوئے درخواست کروں گا کہ فوراً ریاستی حکومت سے رابطہ کر کے وہاں 'کووڈ کیئر سینٹر' شروع کروائیں۔'