وینکیا نائیڈو نے ایک پیغام میں کہا کہ اطلاعاتی انقلاب کے دور میں صحافی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور قابلِ اعتماد اور تصدیق شدہ حقائق سامنے لاتے ہیں۔ وہ پورے معاشرے کو غلط معلومات سے بھی بچاتے ہیں۔
وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ’’ عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر میڈیا سے وابستہ تمام بھائی بہنوں کو مبارکباد۔ آزاد اور غیرجانبدار میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ وبا کے اس دور میں صحافی بھی صف اول کے واریئر رہے ہیں اور انہوں نے قابل ستائش کام سرانجام دیے ہیں۔ ملک کے صحافیوں نےاپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں تک مسلسل صحیح اور مستند معلومات پہنچائی ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کو کووڈ سے بچاؤ کے لئے بیدار کیا۔