ETV Bharat / bharat

نہنگ سنگھوں پر ایک شخص کا ہاتھ کاٹنے کا الزام - مار پیٹ شروع کردی

حادثے کے بعد زخمی کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

نہنگ سنگ
نہنگ سنگ
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 8:16 PM IST

پنجاب میں تخت دمدما صاحب کے باہر کرپان گاترا کی دکان لگا کر بیٹھے ایک شخص پر جمعرات کی صبح کئی نہنگ سنگھوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے اس کا بازو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق سول اسپتال میں زیر علاج ضلع برنالہ شہر دھنولا کے رہنے والے تیجندر سنگھ نے بتایا کہ بیساکھی کے موقع پر تخت دمدما صاحب تلونڈی صابو میں لگنے والے میلے میں ہر سال وہ گورودوارے کے باہر کرپان، گاترا وغیرہ کی دکان سجاتا ہے۔ صبح تقریبا ساڑھے نو بجے ایک نہنگ سنگھ ان کی دکان پر آیا اور بغیر پیسے کچھ سامان اٹھا کر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: کسان تحریک کے 100 دن مکمل

وہ نہنگ سنگھ دوبارہ آیا اور اپنے ساتھ ایک درجن کے قریب نہنگ سنگھوں کو لے کر آیا اور تمام نہنگ سنگھ اس کے والد اندریجیت سنگھ اور بھائی گورپال سنگھ کے ساتھ بلا جواز جھگڑنے لگے۔ نہنگ سنگھوں نے اس کے بھائی اور والد کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی، جب اس نے بیچ میں بچانے کی کوشش کی تو انہوں نے حملہ کرتے ہوئے اس کے ہاتھ پر کرپان سے حملہ کر کے اسے کاٹ دیا اور وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ اسے زخمی حالت میں سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.