ناندیڑ/ناگپور: مہاراشٹر میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر اور کانگریس کی سیوا دل کے سرگرم رکن 60 سالہ کرشن کمار پانڈے کا منگل کو ناگپور میں انتقال ہوگیا۔Cong Leader Dies During Bharat Jodo Yatra
پانڈے ناندیڑ میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لے رہے تھے۔ اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جانے کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
راہل گاندھی نے آنجہانی پانڈے کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "کرشن کانت پانڈے جی کا انتقال پورے کانگریس خاندان کے لیے بہت غمگین ہے۔ میں ان کے چاہنے والوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ آج میں نے انہیں سفر کے آخری لمحات میں ترنگا ہاتھ میں پکڑے دیکھا۔ ملک کے تئیں ان کی لگن ہمیشہ ہمیں تحریک دیتی رہے گی۔'
یہ بھی پڑھیں:Copyright infringement case بھارت جوڑی یاترا کے ٹویٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کا حکم منسوخ
یواین آئی