ETV Bharat / bharat

BJP Apologises to Christians ناگالینڈ میں بی جے پی کی تیونسانگ یونٹ نے مسیحی برادری سے معافی مانگی

ناگالینڈ میں جاری انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کی تیونسانگ یونٹ نے تشہیر کے دوران ایک عیسائی گیت استعمال کرنے کے بعد مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے عیسائی برادری سے معافی مانگی ہے۔

ناگالینڈ میں بی جے پی کی تیونسانگ یونٹ نے مسیحی برادری سے معافی مانگی

author img

By

Published : Feb 12, 2023, 5:19 PM IST

کوہیما: ناگالینڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تیونسانگ یونٹ کے صدر نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کے امیدوار کے لیے حالیہ تشہیری مہم کے دوران ایک عیسائی گیت استعمال کرنے کے لیے عوامی طور پر معافی مانگی ہے۔ تیونسانگ بی جے پی یونٹ کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح ہے کہ گیت کے استعمال سے عیسائی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں: Nagaland Election 2023 بی جے پی نے میگھالیہ کیلئے 60، ناگالینڈ کیلئے 20 امیدواروں کا اعلان کیا

Assembly Election 2023 Dates تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان

پارٹی نے واضح کیا کہ اس کا توہین مذہب کا ارادہ نہیں تھا اور 'امیدوار کی حمایت کے اظہار' کے لیے گانے کا استعمال 'مکمل جہالت اور لاعلمی' کا نتیجہ تھا۔ بی جے پی یونٹ نے کہا کہ گیت اس کی مذہبی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا تھا اور اب انہیں اس غلطی پر بہت افسوس ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری سے معافی مانگی اور امید ظاہر کی کہ یہ واقعہ ان کے عقیدے کو فروغ دینے میں مدد دے گا اور مستقبل میں ناگا عقیدت مندوں کو مزید محتاط بنانے میں معاون ہوگا۔ واضح رہے کہ ناگالینڈ، میگھالیہ اور تریپورہ میں اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ ناگالینڈ اور میگاھلیہ میں 27 فروری کو جب کہ تریپورہ میں اس سے پہلے 16 فروری ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وہیں دو مارچ کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.