ناگالینڈ لوک آیکت جسٹس اُما ناتھ سنگھ کے استعفیٰ دینے کا راستہ صاف ہوگیا ہے اور اب سپریم کورٹ نے انہیں عہدہ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں تین ججز کے بینچ نے ناگالینڈ کے لوک آیکت جسٹس اما ناتھ سنگھ کی درخواست کی سماعت کے بعد ان استعفے سے متعلق احکامات صادر کردی ہے۔
دراصل جسٹس اُما ناتھ سنگھ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ ناگالینڈ کے لوک آیکت کے چیئرمین کی حیثیت سے کام جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے اس کے لیے ریاست کے 'ناخوشگوار حالات' اور 'انتہائی مخالف ماحول' کا حوالہ دیا۔