ETV Bharat / bharat

Atiq Ahmed Updates میرے خاندان کو برباد کردیا گیا، عتیق احمد - عتیق احمد

امیش پال قتل کیس کے ملزم اور پریاگ راج کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کو دوبارہ پریاگ راج لایا جارہا ہے۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکاونٹر کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ میرے خاندان کو برباد کردیا گیا ہے۔Police convoy carrying Atiq Ahmed

میرے خاندان کو برباد کردیا گیا، عتیق احمد

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 8:40 AM IST

کوٹا: اترپردیش پولیس ایک بار پھر پریاگ راج کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کو سابرمتی جیل سے پریاگ راج لے جا رہی ہے۔ یہ قافلہ راجستھان کی سرحد سے بھی گزرا ہے، جس کے بعد یہ قافلہ کوٹہ ڈویژن میں بھی طویل فاصلہ طے کر رہا ہے۔ یہ قافلہ رات 1:30 بجے کے قریب ضلع بنڈی میں داخل ہوا، جہاں عتیق احمد کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا۔ اس دوران جب عتیق احمد واپس جاتے ہوئے پولیس وین میں بیٹھے تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پورا خاندان برباد ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ مافیا گیری تو بہت پہلے ختم ہوچکی تھی، اب صرف پریشان کیا جارہا ہے۔

  • #WATCH | Bundi, Rajasthan: "My family has been ruined...I was in jail what will I know about it (Umesh Pal murder case)," says criminal-turned-politician-mafia Atiq Ahmed while being taken from Sabarmati Jail to Prayagraj pic.twitter.com/LTc869VdxQ

    — ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) April 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

امیش پال قتل کیس سے متعلق سوال پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں بالکل نہیں جانتا۔ اس وقت میں جیل میں تھا۔ میں اس سازش میں کیسے شامل ہو سکتا ہوں۔ عتیق سے ان کے بیٹے اور بیوی کے فرار ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کا بہت شکریہ، آپ کی وجہ سے محفوظ ہوں۔ اس کے بعد قافلہ کوٹہ کے لیے روانہ ہوا۔
یوپی پولیس کا یہ قافلہ کوٹہ ڈویژن سے تقریباً پانچ گھنٹے تک گزرا ہے۔ اس دوران ہائی وے پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مقامی پولیس نے پہلے ہی اس شاہراہ پر آنے والے تمام ٹول بلاکس سے رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔ اس کے ساتھ دیگر گاڑیوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اس پورے قافلے میں تقریباً آٹھ نو گاڑیاں شامل تھیں، جن میں دو پولیس وین بھی تھیں۔ یہ قافلہ کوٹہ ڈویژن میں تقریباً 250 کلومیٹر تک مسافت طے چکا ہے۔

مزید پڑھیں: Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کو ایک پھر سابرمتی سے پریاگ راج لایا جا رہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.