ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے محلہ کھلے پار میں آواز حق تنظیم کے کارکنان اور عہدے داران نے ضلع میں رابعہ سیفی کے ساتھ ہونے والے تشدد کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کینڈل مارچ نکالا اور غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ملزمین کے خلاف سخت ترین سزا دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
مظفرنگر کے محلہ کھلے پار میں آواز حق تنظیم کے کارکنان و عہدے داران سمیت عوام نے بعد نماز مغرب رابعہ سیفی کے ساتھ ہونے والے تشدد کے خلاف غم کا اظہار کرتے ہوئے کینڈل مارچ نکال کر غم کا اظہار کیا اور ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
اس سے متعلق مزید جانکاری دیتے ہوئے آواز حق تنظیم کے صدر شاداب خان نے کہا کہ جن لوگوں نے ایسی خوفناک حرکت کی ہے وہ بھی خوفناک موت کے حقدار ہیں۔ ایسے لوگوں کو پھانسی کی سزا ملنی چاہیے۔ حکومت کو عصمت داری کے حوالے سے سخت قوانین بنانے چاہیے۔
مزید پڑھیں:۔ رابعہ سیفی کو انصاف دلانے کے لیے شاہین باغ میں احتجاج
انہوں نے کہا کہ رابعہ کو انصاف ملے۔ اس کے لیے ہم نے آج کینڈل مارچ نکالنا ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا دی جائے۔