ETV Bharat / bharat

Muslim World League chief Meets PM Modi مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ العیسیٰ کی پی ایم مودی سے ملاقات - العیسیٰ کی پی ایم مودی سے ملاقات

محمد بن عبدالکریم العیسیٰ جو کہ مسلم ورلڈ لیگ کے موجودہ سیکرٹری جنرل ہیں، بھارت کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہوں نے بھارت کے قومی آئین کے اندر موجود تنوع اور اس کے تہذیبی اصول پر تبادلہ خیال کیا۔

Muslim World League chief Al-Issa meets PM Modi
مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ العیسیٰ کی پی ایم مودی سے ملاقات
author img

By

Published : Jul 11, 2023, 10:29 PM IST

Updated : Jul 12, 2023, 8:23 PM IST

نئی دہلی: مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اس کے قومی آئین کے فریم ورک کے اندر بھارتی تنوع سمیت متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مسلم ورلڈ لیگ کی تنظیم نے ٹوئٹر پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں اطلاع دی اور لکھا کہ مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل نے اپنے دورہ بھارت کے آغاز میں متعدد بھارتی اہم عہدیدار سے ملاقات کی۔

  • ہماری ہندوستان کے وزیر اعظم جناب @narendramodi سے متعدد موضوعات پر اہم بات چیت ہوئی، جس میں انسان پر مرکوز ترقی کے فروغ کے طریقۂ کار اور بین المذاہب مفاہمت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت شامل ہے۔ ہم جامع ترقی کے لئے ان کے مضبوط رجحان کی ستائش کرتے ہیں ۔
    انتہاپسندی اور نفرت… pic.twitter.com/TfB2fQxvj6

    — Mohammed Al-Issa محمد العيسى (@MhmdAlissa) July 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سکریٹری جنرل نے ٹویٹ کیا کہ ہماری بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ متعدد موضوعات پر اہم بات چیت ہوئی، جس میں انسان پر مرکوز ترقی کے فروغ کے طریقۂ کار اور بین المذاہب مفاہمت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت شامل ہے۔ ہم جامع ترقی کے لئے ان کے مضبوط رجحان کی ستائش کرتے ہیں۔ انتہاپسندی اور نفرت کے تمام طریقوں کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا، چاہے ان کا منبع اور وجوہات کچھ بھی ہوں۔ کیونکہ باشعور اور جامع شہریت کے بغیر ہماری متنوع اور تکثیری دنیا میں امن اور خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ اس ملاقات کے بعد ہم نے بھارتی اسلامی ثقافتی مرکز میں اپنے لیکچر میں اس اہم ملاقات کی تفصیلات بیان کیں، جہاں نامور مسلم اورغیر مسلم مذہبی شخصیات،متعدد دانشور اور سیاست دان شریک ہوئے، جو ہندوستان کی متعدد ریاستوں سے تشریف لائے تھے اور انہوں نے لیکچر کی مندرجات کو سراہا۔

  • Pleased to have met H.E. Sheikh @MhmdAlissa, Secretary General of @MWLOrg and Chairman of the Organisation of Muslim Scholars. We had a great exchange of views on furthering inter-faith dialogue, countering extremist ideologies, promoting global peace, and deepening partnership… https://t.co/yenOiez6Vt

    — Narendra Modi (@narendramodi) July 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

محمد العیسٰی کے ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم مودی نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا کہ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل شیخ محمد العیسیٰ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ بین المذاہب مکالمے کو آگے بڑھانے، انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے، عالمی امن کو فروغ دینے اور ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرا شراکت داری پر ہمارے درمیان بہت اچھا تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ العیسیٰ جو کہ مسلم ورلڈ لیگ کے موجودہ سیکرٹری جنرل ہیں، بھارت کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ منگل کے روز خسرو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قومی دارالحکومت میں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سعودی عرب کے سابق وزیر انصاف نے کہا کہ بھارت اپنے تنوع کے ساتھ باہمی بقاء کا ایک عظیم نمونہ ہے اور یہ ملک دنیا کو امن کا پیغام بھی دے سکتا ہے۔ ہم نے کچھ لمحے پہلے بھارتی معاشرے کے مختلف اجزا کے بارے میں بات کی ہے اور ہم گزشتہ دنوں ان کے ساتھ مشغول رہے ہیں۔ اور میں جانتا ہوں کہ بھارتی معاشرے کے مسلم اپنے آئین پر فخر کرتے ہیں اور انہیں اپنی قوم پر فخر ہے اور انہیں اس بھائی چارے پر بھی فخر ہے جو وہ بھارتی معاشرے کے باقی حصوں کے ساتھ بانٹتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

العیسیٰ نے آج قومی دارالحکومت میں بھارتی دانشمندی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ مقاصد کے لیے مختلف اجزاء اور تنوع کے ساتھ پہنچتے ہیں۔ ہم نے بھارتی حکمت کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اس نے انسانیت کے لیے بہت کچھ دیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ یہاں بقائے باہمی بہت اہم ہے، ہم پوری دنیا میں استحکام اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ بھارتی جزو، اپنے تمام تنوع کے ساتھ، بقائے باہمی کا ایک بہترین نمونہ ہے، نہ صرف محض الفاظ میں بلکہ زمین پر بھی۔ دورہ کرنے والے سعودی مندوب نے کہا کہ ان کی تنظیم مذہبی بیداری کے فروغ کے لیے پوری دنیا میں کام کر رہی ہے۔

Last Updated : Jul 12, 2023, 8:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.