ETV Bharat / bharat

تریپورہ تشدد منصوبہ بند تھا، مسلم تنظیموں کا دعویٰ

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 8:02 PM IST

تری پورہ کے فساد زدہ علاقوں کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد مسلم تنظیموں کے وفد نے تری پورہ کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر اس پورے معاملے میں متاثرین کو مناسب معاوضہ دینے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مسلم تنظیموں کے وفد نے تری پورہ دورے پر پریس کانفرنس کیا

دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں آج مسلم جماعتوں کے ذریعے تریپورہ دورے سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی گئی جس میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد، جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر سلیم انجینئر اور ملی کونسل کے رکن شمس تبریز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت صدر نوید حامد نے کہا کہ تری پورہ تشدد نے ہمارے ملک کی شبیہ کو خراب کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تری پورہ حکومت اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات اچانک رونما نہیں ہوئے بلکہ یہ منصوبہ بند طریقے سے کیے گئے ہیں۔ لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسایا گیا جبکہ کسی کمیونٹی کے خلاف اکسانا اور نفرت پھیلانا بہت بڑا جرم ہے۔

مسلم تنظیموں کے وفد نے تری پورہ دورے کے بعد پریس کانفرنس کیا
جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر سلیم انجینئر نے کہا کہ وفد نے تین دنوں تک تری پورہ میں رہ کر مقامی مسلم و غیر مسلم متاثرین سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ وفد سے نہیں ملے۔
مزید پڑھیں: تریپورہ تشدد پر شرپسندوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونا افسوسناک: مولانا ارشد مدنی

تری پورہ کے وفد میں شامل ملی کونسل کے رکن شمس تبریز نے بتایا کہ تری پورہ پولیس اور حکومت چاہتی تھی کہ اس تشدد کے بارے میں لوگوں کو معلوم نہ ہو، اس لیے جب لوگوں کے ساتھ تشدد ہوا، انہیں معاوضہ کے طور پر کچھ رقم دے کر اس بات کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ تشدد سے متعلق سوشل میڈیا پر آرہی خبروں کے برعکس حقیقت میں صورتحال اور زیادہ خراب تھی۔

مسلم تنظیموں کے وفد نے تری پورہ وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر اس پورے معاملے میں ٹھیک سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں قصورواروں کے ساتھ ساتھ کوتاہی برتنے والے پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.