ETV Bharat / bharat

Muslim Leaders On Amit Shah's Statement: امت شاہ کے سی اے اے سے متعلق بیان پر ملسم رہنماوں کا ردعمل

امت شاہ کے سی اے اے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کرناٹک کے سابق ایڈووکیٹ جنرل پروفیسر روی ورما کمار نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں چلائے گئی شاہین باغ کی تحروک سے بی جے پی حکومت نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

امت شاہ کے سی اے اے سے متعلق بیان پر ملسم رہنماوں کا ردعمل

author img

By

Published : May 12, 2022, 1:43 PM IST

بنگلور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سی اے اے سے متعلق بیان پر ملسم رہنماوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔ کرناٹک کے سابق ایڈووکیٹ جنرل پروفیسر روی ورما کمار نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں چلائے گئی شاہین باغ کی تحروک سے بی جے پی حکومت نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت دوبارہ سی اے اے کے نفاذ کی کوشش کرتی ہے تو یقینی طور پر گزشتہ تحریک سے زیادہ مضبوط تحریک چلائی جائے گی۔

اس سلسلے میں جماعت اسلامی کرناٹک کے صدر ڈاکٹر سعد بلگامی نے کہا کہ نریندرہ مودی حکومت کا سی اے اے کی کوشش کرنا نہ صرف غلطی ہے بلکہ یہ صریح زیادتی ہے، لہذا حکومت گزشتہ چند سالوں میں پیدا ہوئے عوامی مسائل کو حل کرے۔ وہیں کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق اسٹیٹ پبلک پراسیکیوٹر بی ٹی وینکٹیش نے کہا کہ ملک کی عوام سی اے اے جیسے ڈیویسیو قانون کے خلاف زبردست طریقے سے تحریک چلانے کے لیے تیار ہے۔

امت شاہ کے سی اے اے سے متعلق بیان پر ملسم رہنماوں کا ردعمل

مزید پڑھیں:۔ Amit Shah On CAA: کورونا ختم ہوتے ہی سی اے اے نافذ ہو گا، امت شاہ

واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ جمعرات کو مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس (ترنمول) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کورونا وائرس ختم ہوتے ہی نافذ کیا جائے گا۔ امت شاہ نے یہاں سے نزدیک ریلوے انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول حکومت پر سی اے اے کے خلاف افواہیں پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے ختم ہونے کے بعد اس ایکٹ کو نافذ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.