ETV Bharat / bharat

Bihar Board 10th Result 2022: میٹرک امتحان میں مسلم طالبات کی نمایاں کامیابی - بنات ماڈل اسکول کی طالبات کی نمایاں کامیابی

بہار اسکول اگزامینیشن بورڈ کی طرف سے میٹرک بورڈ امتحان 2022 کا ریزلرٹ جاری کر دیا گیا ہے، شہر گیا میں واقع اقرا پبلک اسکول اور ضلع کے کھنڈیل چیرکی میں واقع بنات ماڈل اسکول کی طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اقرا اسکول کی کامیاب طالبات میں ضلع ٹاپ 20 میں دو طالبات شامل ہیں۔ Muslim Girl Student Pass Matric Exam From Fist Division

میٹرک امتحان میں مسلم طالبات کی نمایاں کامیابی

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 10:50 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کی مسلم طالبات نے میٹرک امتحان میں نمایاں نمبرات حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ اقرا پبلک اسکول اور بنات ماڈل اسکول کی سبھی طالبات نے نمایا کامیابی حاصل کی ہے۔ اقرا اسکول جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلتا ہے جبکہ بنات ماڈل اسکول عوامی تعاون اور طالبات کی فیس سے چلتا ہے دونوں اسکولوں میں اردو و دینیات کی بھی تعلیم ہوتی ہے۔ یہاں کی کامیاب طالبات نے اردو مضمون میں 98 نمبرات بھی حاصل کئے ہیں۔ Bihar Board 10th Result 2022 Out

طالبات کی کامیابی پر ادارے کے ذمہ داران نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اقرا پبلک اسکول کے سکریٹری پروفیسر بدیع الزماں نے بتایا کہ اس اسکول سے رواں برس بائیس طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا تھا، جس میں سبھی بائیس طالبات فرسٹ ڈیویزن سے کامیاب ہوئی ہیں جبکہ بنات ماڈل اسکول کے سکریٹری امان خان نے بتایا کہ انکے اسکول میں پڑھنے والی کل 43 طالبات نے امتحان دیا تھا جس میں چالیس طالبات فرسٹ ڈیویزن اور باقی تین طالبات سکنڈ ڈیویزن سے کامیاب ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ BSEB Matric Exam 2022: بہار میں میٹرک امتحانات کا آج سے آغاز

اطلاع کے مطابق شازیہ رحمانی 84.8 فیصد، تبسم پروین 82فیصد، ترنم پروین 78.2فیصد اور صوفیا پروین نے 76 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں جبکہ اسی طرح بقیہ طالبات نے بھی 70 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.