ETV Bharat / bharat

بھارتی فوج کے لیے زید شیخ نے بنایا 'لبریکنٹ آئل'

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 8:33 PM IST

Updated : Feb 9, 2021, 9:25 PM IST

اردو میڈیم سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے انجینیئر زید شیخ نے فضائی آلودگی کو کم کرنے اور ہر موسم میں استعمال ہونے والے لبریکنٹ آئل کو تیار کیا ہے جسے بھارتی فوج نے استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔ فوج نے مارچ 2020 میں اس لبریکنٹ آئل کو ایک سال کے لیے ٹرائل کے طور پر منظور کیا تھا، لیکن حال ہی میں اسے مکمل طور پر منظوری دے دی ہے۔

Muslim engineer makes 'lubricant oil' for Indian army

زید شیخ نے 'ون لبریکنٹ، ون نیشن' کے تحت لبریکنٹ آئل تیار کر کے قوم و ملت کا نام روشن کیا ہے۔ اب زید شیخ کے تیار شدہ لبریکنٹ کو بھارتی افواج نے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زید شیخ نے کہا کہ 'گذشتہ پانچ برسوں کی محنت کے بعد انہوں نے ایسا لبریکنٹ تیار کیا ہے جو تمام موسم میں سبھی گاڑیوں کے لیے استعمال کے قابل ہے اور اسے بھارتی فوج نے اپنی گاڑیوں میں استعمال کرنے کے لیے منظوری بھی دے دی ہے۔ زید کے اس لبریکنٹ کا استعمال اب بھارتی فوج کی ہر اس گاڑی میں کیا جائے گا جس میں انجن ہوتا ہے۔

بھارتی فوج کے لیے مسلم انجینیئر نے بنایا 'لبریکنٹ آئل'

انہوں نے مذکورہ لبریکنٹ آئل کی خاصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ 'یہ ہر گاڑی میں استعمال کے قابل ہے یعنی ون آئل فار ون وہیکل یا ون آئل فار آل وہیکل جبکہ بازار میں موجود باقی لبریکنٹ ایسے نہیں ہیں۔ بازار میں موجود لبریکنٹ ہر گاڑی کے لیے الگ الگ طرح کے ہوتے ہیں لیکن ان کے ذریعہ تیار کیا گیا لبریکنٹ تمام گاڑیوں کے استعمال کے قابل ہے'۔

زید شیخ کا کہنا ہے کہ 'بھارتی فوج نے ان کے لبریکنٹ آئل پر ایک برس تک جانچ کے بعد فوجی گاڑیوں میں استعمال کی منظوری دے دی ہے۔'

زید کا کہنا ہے کہ لبریکنٹ کا استعمال موسم کے حساب سے ہوتا ہے۔ راجستھان میں جن گاڑیوں میں استمعال کیا جاتا ہے، وہ وہاں کے درجہ حرارت کے حساب سے ہوتا ہے لیکن فوج کی وہ گاڑیاں جو لیہہ، لداخ یا کشمیر میں استعمال کی جاتی ہیں تو انہیں لبریکنٹ کو بدلنا ہوتا ہے اور اس کے لیے 20 منٹ کا وقت لگتا ہے لیکن انہوں نے جس لبریکنٹ آئل کو تیار کیا ہے وہ ہر موسم میں اور ہر جگہ پر استعمال کے قابل ہے۔ اسی خاصیت کی وجہ سے فوج نے ان کے لبریکنٹ آئل کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔

پانچ برسوں کی محنت کے بعد انہوں نے ایسا لبریکنٹ تیار کیا ہے جو تمام موسم میں سبھی گاڑیوں کے لیے استعمال کے قابل ہے

زید شیخ نے اپنی ابتدائی تعلیم اردو میڈیم سے حاصل کی اور انجمن اسلام کے زیر اہتمام چلنے والے صابو صدیق ٹیکنیکل کالج سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ انجینیئرنگ کی تعلیم کے دوران زید کی منشا تھی کہ وہ ملک کے لیے کچھ ایسا کریں جس سے ان کی ایک الگ شناخت قائم ہو اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 9:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.