ETV Bharat / bharat

Mother Killed Daughter in Baran توہم پرستی کے سبب ماں نے بیٹی کا قتل کردیا - راجستھان میں توہم پرستی

ریاست راجستھان کے باراں ضلع میں سامنے آیا ہے۔ ضلع کے علاقے انتہ میں ماں نے بڑے بیٹے کی جان بچانے کے لیے اپنی چھوٹی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔Mother killed daughter in Baran

ماں نے توہم پرستی کے سبب بیٹی کا قتل کردیا

author img

By

Published : Nov 6, 2022, 5:19 PM IST

باراں: اکیسویں صدی میں جہاں معاشرہ لڑکوں اور لڑکیوں کے مساوی حقوق کی بات کر رہا ہے وہیں سماج کا ایک طبقہ ابھی تک توہم پرستی میں مبتلا ہے۔ توہم پرستی کا ایسا ہی ایک معاملہ ریاست راجستھان کے باراں ضلع میں سامنے آیا ہے۔ ضلع کے علاقے انتہ میں ماں نے بڑے بیٹے کی جان بچانے کے لیے اپنی چھوٹی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ سے تفتیش کے دوران چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔Mother killed daughter in Baran

توہم پرستی کے سبب ماں نے بیٹی کا قتل کردیا

مزید پڑھیں:۔ Teenage Girl Stabs Minor Cousin to Death: توہم پرستی کے سبب معصوم کا قتل

ڈی ایس پی ترون کانت سومانی نے بتایا کہ ملزمہ خاتون سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ خاتون ریکھا ہڈا اپنے 16 سالہ بڑے بیٹے نکیندر سنگھ سے بے حد محبت کرتی تھی لیکن اس کی صحت کو لے کر ہمیشہ پریشان رہتی تھی۔ بیٹے کے دل میں سوراخ ہے جس کی وجہ سے ماں کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔ ملزمہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خواب میں دیکھتی تھی کہ اگر وہ کسی کو قربان کرے گی تو اس کا بڑا بیٹا ٹھیک ہو جائے گا۔ ایسے میں ملزمہ نے چند روز قبل اس کے شوہر شیوراج پر بھی تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا تھا لیکن وہ وہ بچ گیا۔ خاتون نے ہفتے کے روز 12 سالہ بیٹی سنجنا اور سات سالہ چھوٹے بیٹے سنگھم پر حملہ کیا۔ چھوٹا بیٹا سنگھم کسی طرح جان بچا کر فرار ہو گیا لیکن بیٹی سنجنا کو خاتون نے پکڑ کر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.