ETV Bharat / bharat

Municipal Councilor Killed: موٹر سائیکل سواروں نے میونسپلٹی کونسلر کو قتل کردیا

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 9:39 AM IST

منجیری پولیس کے مطابق جلیل تین دوستوں کے ساتھ ایک اینووا کار میں سفر کر رہے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل سواروں نے ان پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ رات تقریباً 11 بجے ہوٹل میں کار پارکنگ کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا تھا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ Municipal Councilor Hacked To Death In Kerala

موٹر سائیکل سواروں نے میونسپلٹی کونسلر کو قتل کردیا

ریاست کیرلا کے ضلع ملاپورام میں منجیری میونسپلٹی کے ایک کونسلر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہلاک کردیا۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے متوفی رہنما اور منجیری میونسپلٹی کے کونسلر ٹی عبدالجلیل (52) کو مبینہ حملے میں شدید چوٹیں آئیں اور بدھ کی شام 6 بجے پیرینتھلمنا کے ایک نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔ Motorcyclists kill Municipal Councilor

منجیری پولیس کے مطابق جلیل تین دوستوں کے ساتھ ایک اینووا کار میں سفر کر رہے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل سواروں نے ان پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ رات تقریباً 11 بجے ہوٹل میں کار پارکنگ کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا تھا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ بائیک سواروں نے مبینہ طور پر کونسلر کی کار کا پیچھا کیا اور راستے میں کار میں سوار کونسلر اور دیگر تین افراد پر حملہ کیا جس کے سبب وہ زخمی ہوگئے، ان کو ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

مزید پڑھیں:۔ JDU Leader Shot Dead: پٹنہ میں جے ڈی یو رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ منجیری پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے عبدالجلیل کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم عبدالمجید کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس شعیب نامی دوسرے ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔ کونسلر کی موت کے بعد بدھ کو منجیری میونسپلٹی میں ہڑتال کی کال دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.