اطلاعات کے مطابق مرحومہ کورونا سے متاثر تھیں۔ اورنگ آباد کے کمل نین بجاج اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا کہ دوران علاج آج سہ پہر تین بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی انتقال کی خبر سے مہاراشٹر کے قد آور رہنما و این سی پی کے صدر شرد پوار اور مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔
پدم شری محترمہ فاطمہ زکریا کے فرزند فرید زکریا جو کہ نامور صحافی ہیں، فی الوقت امریکہ میں مقیم ہیں اور ان کے آنے کا امکان کم ہی ہے اس لیے محترمہ کی آخری رسومات کل صبح دس بجے آزاد کالج کیمپس میں ادا کی جائے گی۔
مرحومہ مولانا آزاد ایجوکیشن ٹرسٹ کی چیئر پرسن تھیں۔ ان کے انتقال پر علمی حلقوں میں رنج وغم کا اظہار کیا جارہا ہے۔
فاطمہ زکریا 'دا ممبئی ٹائم' کی سابق ایڈیٹر تھیں، فی الحال وہ ٹائمز آف انڈیا کی سنڈے ایڈیٹر تھیں۔ محترمہ زکریا تاج ہوٹل سے شائع ہونے والے تاج میگزین کی بھی ایڈیٹر تھیں۔