ممبئی: کورونا بحران کے دوران جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے انہیں پیرول پر رہا Prisoners Released on Parole Due to Corona کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاکہ جیل میں کورونا نہ پھیل سکے، لیکن ایک اہم اور حیران کن جانکاری سامنے آئی ہے کہ جن قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا وہ غائب ہیں، جس کے سبب جیل انتظامیہ اب تشویش میں مبتلا ہے۔
لاپتہ قیدیوں کی تلاش کے لئے ممبئی پولیس کمشنر Mumbai Police Commissioner وویک پھنسالکر نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس تھانوں کے سینیئر افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان قیدیوں کو تلاش کریں جو پیرول پر رہائی کے بعد سے لاپتہ ہیں، جنہیں کووڈ کے سبب ایک معیاد تک پیرول پر رہنے کا حکم جاری Special Operation To Search For Prisoners کیا گیا تھا۔
وہیں جانکاری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 862 قیدیوں کا سراغ لگانے کے لئے خصوصی ٹیم Special Operation To Search For Prisoners کے ذریعه انہیں تلاش کرنے کا آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اس آپریشن کی ہدایت زونل ڈی سی پی نے ممبئی کے سبھی تھانوں کے سینیئر پولیس انسپکٹر سے کہا ہے کہ ان سبھی قیدیوں کی تفصیلات مہیا کریں، جن کے تھانوں کی حدود میں قیدی پیرول پر رہا ہونے کے بعد رہتے تھے۔
واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کی جانب سے عارضی پیرول کا حکم صادر کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جو قیدی واپس جیل نہ پہنچیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کا راستہ اختیار کیا جائےگا۔ Prisoners Released on Parole Due to Corona
یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 کے پیش نظر اودھمپور جیل سے 7 قیدی رہا