ETV Bharat / bharat

ممبئی: زیر تعمیر فلائی اوور منہدم، 14 زخمی - فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم

ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس (Banda –Kurla Complex) علاقے میں زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 14 مزدور زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ممبئی: زیر تعمیر فلائی اوور منہدم، 13 زخمی

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 9:48 AM IST

Updated : Sep 17, 2021, 10:31 AM IST

ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس (Banda –Kurla Complex) علاقے میں زیر تعمیر فلائی اوور (Under-Construction Flyover) کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد ایک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 4:30 بجے پیش آیا۔ حادثے میں 13 مزدور زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ حکام نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ممبئی: زیر تعمیر فلائی اوور منہدم، 14 زخمی

یہ زیر تعمیر فلائی اوور بی کے سی مین روڈ اور سنٹاکروز۔ چیمبر لنک روڈ کو جوڑنے والا تھا۔ کچھ مزدور اس فلائی اوور کے اوپر کام کر رہے تھے، کچھ فلائی اوور کے نیچے بھی تھے۔ اوپر کام کر رہے مزدوروں نے برج گرنے کے دوران سریا (چھڑ) پکڑ کر چھلانگ لگائی، کچھ اس سے متصل پانی کے ٹینک میں گر گئے اور کچھ لوگ پل کے نیچے دب جانے کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: یوتھ کانگریس وزیراعظم کی سالگرہ کو قومی بے روزگاری دن کے طور منا رہی ہے

ڈی سی پی منجوناتھ سنگھے نے کہا کہ حادثے میں کوئی بھی لاپتہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مزدور فوت ہوا ہے۔ یہ حادثہ کس وجہ سے ہوا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Last Updated : Sep 17, 2021, 10:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.