ETV Bharat / bharat

Mule Dies In Ramban: گرے ہوئے بجلی تار کے زد میں آنے سے خچر کی موت - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

رامبن میں بجلی کی تار کی زد میں آنے سے ایک خچر کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیلی لائنیں عارضی طور پر سر سبز درختوں اور عارضی بوسیدہ کھمبوں کے ساتھ باندھی ہوئی ہیں، جس کے سبب اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ Mule Dies In Ramban

بجلی کا تار گرنے سے خچر ہلاک
بجلی کا تار گرنے سے خچر ہلاک
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 7:47 PM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول علاقہ سنگلدان کے حجام محلہ میں گزشتہ شام ایک خچر ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا خچر ایک خستہ حال راستے سے گزر رہا تھا، اسی دوران اچانک بجلی کی ترسیلی لائن اُس پر گر گئی جس کے سبب موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ راج گڑھ کا ایک مزدور شخص سنگلدان میں مزدوری کرنے کے لئے آیا تھا اور خچروں کے ذریعے سے یہاں لوگوں کا سامان ڈھویا کراتا تھا۔ حادثہ والے روز وہ یہاں سے خچر لے کر جا رہا تھا کہ اچانک بجلی کی ترسیلی لائن خچر کے اوپر گری اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ Mule in sangaldan dies after a live wire falls on it in Ramban

بجلی کا تار گرنے سے خچر ہلاک

مزید پڑھیں:۔ Wild Bear Killed in Kokernag: کوکرناگ میں مقامی شکاریوں کے ہاتھوں جنگلی ریچھ ہلاک

موقع پر موجود لوگوں نے بمشکل اپنی جان بچائی اور محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کیا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیلی لائنیں عارضی طور پر سر سبز درختوں اور عارضی بوسیدہ کھمبوں کے ساتھ باندھی ہوئی ہیں، جس کے سبب اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں کیونکہ یہ لائنیں کسی بھی وقت گر سکتی ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ یہ لاپروائی محکمہ پی ڈی ڈی کی ہے۔ جس کی وجہ سے ایک غریب کا خچر ہلاک ہو گیا۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس غریب مزدور کو معاوضہ دیا جائے تاکہ اس کے نقصان کی بھر پائی ہو سکے ۔ اس سلسلے میں سنگلدان پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.