ETV Bharat / bharat

یادگیر میں یوم عاشور کی نماز کا اہتمام - چار رکعت کی نماز

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی مسجد آثار شریف میں ہر سال کی طرح رواں سال بھی یوم عاشورہ کی نماز کا اہتمام کیا گیا۔

muharram
muharram
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 12:35 PM IST

مسجد آثار شریف کے امام و خطیب مولانا شفیق احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح رواں سال بھی مسجد آثار شریف میں یوم عاشورہ کی نماز کا اہتمام کیا گیا ہے، نماز کا طریقہ بتاتے ہوئے مولانا نے کہا کہ یہ نفل نماز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چار رکعت کی نماز ہے جس میں ہر رکعت میں پندرہ بار سورہ اخلاص پڑھی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس نماز کو انفرادی طور پر پڑھنے کا ثواب ہے لیکن گزشتہ کئی سالوں سے مسجد میں نماز یوم عاشور کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے اس سال بھی مسجد میں یوم عاشورہ کی نماز کا اہتمام کیا گیا۔

مولانا نے مزید کہا کہ یوم عاشورہ کے روزے کی بڑی فضیلت ہے۔ یوم عاشورہ کا روزہ نو اور دس یا پھر دس اور گیارہ محرم الحرام کو رکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ گیا: محرم کے پیش سکیورٹی کے سخت انتظامات

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے اس لیے دو روزے رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.