ETV Bharat / bharat

World's Top Scientists گیا کے محمد رفیق ابو تراب دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں کی فہرست میں مسلسل تیسری بار شامل

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 5:14 PM IST

محمد رفیق ابو تراب کو عالمی شہرت یافتہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی یو ایس اے کی طرف سے جاری کردہ دنیا کے ٹاپ دو فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں لگاتار تیسری بار شامل کیا گیا ہے۔ World's Top Scientists

World's Top Scientists
گیا کے محمد رفیق ابو تراب دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں کی فہرست میں مسلسل تیسری بار شامل

ریاست بہار کے ضلع گیا کے رہائشی رفیق ابو تراب دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں کی فہرست میں تیسری مرتبہ شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر متعدد پروفیسرز نے انہیں مبارک باد دی۔ ابو تراب مسلسل تین بار سے ٹاپ فہرست میں شامل ہورہے ہیں۔ اسی ماہ یو ایس اے نے فہرست جاری کی ہے۔ Scientist Muhammad Rafiq Abuturab

رفیق ابو تراب بھارت میں الیکٹرونکس اینڈ فوٹونکس اور آپٹکس کے نمبر ون سائنسدان ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ سنہ 2021 میں ان کا آل انڈیا رینک 2 تھا جبکہ 2020 میں آل انڈیا رینک تین تھا۔ انہیں 2015 اور 2017 میں آپٹکس اینڈ لیزرز انجینئرنگ، ایلسیویئر اور 2015 میں آپٹکس کمیونیکیشنز، ایلسیویئر کے لیے آؤٹ اسٹنڈنگ ریویور Outstanding Reviewer سے نوازا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے محمد رفیق ابو تراب ایم آئی ٹی مظفر پور میں شعبہ طبیعیات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ انہیں عالمی شہرت یافتہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی یو ایس اے کی طرف سے جاری کردہ دنیا کے ٹاپ دو فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں لگاتار تیسری بار شامل کیا گیا ہے۔

ان کی اس کامیابی پر گیا ضلع کے پروفیسروں نے مبارک باد پیش کی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر احسان اللہ دانش نے کہاکہ یہ ہمارے لیے بڑی خوش نصیبی کی بات ہےکہ ایک مسلم نوجوان سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہے اور ابو تراب نے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ مسلم نوجوانوں کو ان سے ترغیب حاصل کرنا چاہیے کہ جب آپ کا ہدف طے ہوگا تو آپ کو کامیابی ضرور ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.