ETV Bharat / bharat

Cong Leader on Jinnah And Savarkar گانریس رہنما نے ساورکر اور محمد علی جناح کو مماثل قرار دیا - ویر ساورکر ایک ملحد ہے

ریاست کرناٹک کے قانون ساز کونسل کے اپوزیشن رہنما بی کے ہری پرساد کا کہنا ہے کہ 'ساورکر ملحد تھے، وہ کسی بھگوان کو نہیں مانتے تھے اور جناح بھی ایک ملحد تھے، یہ دونوں ملحد ہیں اور انہی دونوں کی وجہ سے آج ملک کی یہ حالت ہوئی ہے۔' Cong Leader on Jinnah And Savarkar

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 8:39 PM IST

Updated : Aug 25, 2022, 10:48 PM IST

چامراج نگر: ریاست کرناٹک کے قانون ساز کونسل کے اپوزیشن رہنما بی کے ہری پرساد نے کہا کہ محمد علی جناح اور ساورکر دونوں ایک ہیں اور انہی دونوں کی وجہ سے آج ملک کی یہ حالت ہوئی ہے۔ کانگریس رہنما بی کے ہری پرساد نے گنیش اُتسو پر ساورکر کی تصویر لگانے کی مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک 'دیوتا' کی جگہ پر ایک غیر مذہبی شخص کی تصویر لگانا مضحکہ خیز ہوگا۔ ایسے لوگ تاریخ کو پڑھے بغیر صرف سیاسی مفاد کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔ Muhammad Ali Jinnah and VD Savarkar both are the same says Karnataka Council Opposition Leader

انہوں نے مزید کہا کہ ساورکر ایک ملحد تھے، وہ کسی بھگوان کو نہیں مانتے تھے اور جناح بھی ایک ملحد تھے، یہ دونوں ملحد تھے اور انہی دونوں کی وجہ سے آج ملک کی ایسی حالت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے بھارت کا تصور دیا۔ بی جے پی کو ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ بی جے پی نے زبان، مذہب اور ذات پات کے نام پر سیاست کرکے ملک کو آلودہ کیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کی طرح فساد، قتل اور بھتہ خوری نہیں کی۔

مزید پڑھیں: بھارت کی تقسیم کے ذمہ دار جناح ہیں، ملک کے مسلمان نہیں: اسد اویسی

انہوں نے کہا کہ 'جب بھی بی جے پی یاترا نکالتی ہے تو فرقہ وارانہ فسادات ہوتے ہیں۔ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ منقسم ذہنوں کو متحد کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔ جہاں ایک طرف حقیقی محب وطن ہیں تو دوسری طرف سنگھ پریوار کے لوگ فرضی محب وطن کا سرٹیفیکٹ لے کر کھڑے ہیں۔'

Last Updated : Aug 25, 2022, 10:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.