ETV Bharat / bharat

MPs of INDIA to Visit Manipur اپوزیش اتحاد 'انڈیا' کا ایک وفد منی پور کا دورہ کرے گا - انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس

اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ میں مسلسل منی پور کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان دینے اور بحث کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ وہیں اب انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ان کا ایک وفد 29 اور 30 جولائی کو منی پور کا دورہ کرے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 3:20 PM IST

نئی دہلی: حزب اختلاف کے اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس' (انڈیا) کے ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد 29 اور 30 ​​جولائی کو تشدد زدہ منی پور کا دورہ کرے گا۔ لوک سبھا میں کانگریس کے وہپ مانیکم ٹیگور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے 20 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کا ایک وفد اس ہفتے کے آخر میں منی پور کا دورہ کرے گا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حال ہی میں منی پور کا دورہ کیا تھا۔ وہیں دوسری جانب مانسون اجلاس میں اپوزیشن پارٹیاں مسلسل منی پور پر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہیں جس میں وہ ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ جبکہ سرکار کا کہنا ہے وہ منی پور پر بات کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ منی پور تشدد کے معاملے پر پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان کانگریس نے بدھ کو لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی، جسے ایوان میں بحث کے لیے منظور بھی کر لیا گیا اور اب لوک سبھا اسپیکر اوم برلا تمام پارٹیوں کے لیڈروں سے بات کرنے کے بعد اس تجویز پر بحث کی تاریخ طے کریں گے۔ کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں لانے اور منی پور پر جوابدہ ٹھہرانے کا یہی ایک آخری ہتھیار تھا جس کو ہمیں استعمال کرنا پڑا۔

کانگریس ایم ایل اے عبدالرشید منڈل نے جمعرات کو آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما پر اپوزیشن کے اتحاد انڈیا کا ایسٹ انڈیا کمپنی اور انڈین مجاہدین سے موازنہ کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ ملک جانتا ہے کہ بھارت یا انڈیا کا دشمن کون ہے۔ ہم بھارت یا انڈیا میں فرق نہیں کرتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی اپوزیشن کے اتحاد سے کیوں ڈرتی ہے؟ آپ (بی جے پی) 38 سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں ہیں جبکہ ہمارے پاس صرف 26 سیاسی جماعتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قبل ازیں منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو بے سمت کہہ کر سخت تنقید کی اور اس اتحاد کا موازنہ انڈین مجاہدین اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسی دہشت گرد تنظیموں سے بھی کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حقیقت پر طنز کیا کہ جس طرح انگریزوں نے خود کو ایسٹ انڈیا کمپنی اور دہشت گرد تنظیموں جیسا کہ انڈین مجاہدین اور انڈین پیپلز فرنٹ کے ناموں میں بھی 'انڈیا' ہے، اپوزیشن بھی خود کو 'انڈیا' کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.