ETV Bharat / bharat

Love Knows No Boundaries: پاکستانی نوجوان کے لئے محبت کی سرحدوں کو عبور کرنے والی لڑکی گرفتار

author img

By

Published : Jun 26, 2022, 11:07 AM IST

پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکی سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اسے فیس بک پر ایک پاکستانی نوجوان سے محبت ہوئی جس کے نتیجے میں وہ گھر سے بھاگی اور اٹاری واہگہ بارڈر سے پاکستان جانا چاہتی تھی۔ جہاں سے اسے پکڑ کر ناری نکیتن بھیج دیا گیا۔

پاکستانی نوجوان کے لئے محبت کی سرحدوں کو عبور کرنے والی لڑکی گرفتار

ریوا: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا سے تعلق رکھنے والی ایک 24 سالہ لڑکی کو پولیس نے اٹاری واہگہ بارڈر پر اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کے لئے پاکستان جاری تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں کے درامیان سوشل میڈیا کے ذریعہ قربت بڑھی تھی، جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ MP woman arrested trying to cross border to marry Pakistani man

بتایا جاتا ہے کہ فضا خان کے اہل خانہ نے ریوا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی فضا دستاویزات اور پاسپورٹ وغیرہ گھر سے لاپتہ ہوگئی ہے۔ ریوا پولیس نے لڑکی کے خاندان کی جانب سے شکایت درج کی اور ایل او سی کو مطلع کیا۔

کسٹم حکام نے لڑکی کو امرتسر اٹاری واہگہ بارڈر پر پکڑ کر دیہی امرتسر کے گھرندا تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ گھرندہ پولیس اسٹیشن نے لڑکی کے اہل خانہ کو اطلاع دی اور اسے ناری نکیتن بھیج دیا، جس کے بعد انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکی کا تعلق مدھیہ پردیش کے ریوا علاقے سے ہے، وہ ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر کے طور پر کام کرتی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ UP Boy Marries Pakistani Girl : بھارتی نوجوان نے پاکستانی دوشیزہ سے شادی کی

پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکی سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اسے فیس بک پر ایک پاکستانی نوجوان سے محبت ہوئی جس کے نتیجے میں وہ گھر سے بھاگی اور اٹاری واہگہ بارڈر سے پاکستان جانا چاہتی تھی۔ جہاں سے اسے پکڑ کر ناری نکیتن بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی عمر تقریباً 24 سال ہے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہم لڑکی سے 23 جون کو ملے تھے، اس نے بتایا کہ اسے دلشاد خان نامی پاکستانی نوجوان سے محبت ہو گئی تھی اور وہ پاکستان جانا چاہتی تھی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کہا کہ مدھیہ پردیش سے ایک لڑکی ریوا پولیس کو لینے آئی ہے اور ہم نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.