ETV Bharat / bharat

MP Varun Gandhi Attack Own Govt's Policies: رکن پارلیمان ورون گاندھی نے حکومت کی پالیسیوں پر حملہ کیا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بی جے پی حکومت میں 80 فیصد قرض بڑے سرمایہ داروں کو دیا گیا ہے۔ غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کو صرف 9 فیصد قرض دیا گیا ہے۔ حکومت ہند کی یہ پالیسی نوجوانوں اور کسانوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ MP Varun Gandhi Attack Own Govt's Policies

mp varun gandhi attack own govt's palicies

author img

By

Published : May 14, 2022, 9:44 AM IST

بریلی، اتر پردیش: ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں بہیڑی تحصیل میں رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے کسانوں کا مسئلہ اُٹھایا ہے۔ اُنہوں نے کسانوں کے مفاد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کئی مدعوں پر بات کی۔ بی جے پی پارلیمنٹ ورون گاندھی نے کہا کہ 80 فیصد قرض بڑے سرمایہ داروں کو دیا گیا ہے۔ غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کو صرف 9 فیصد قرض دیا گیا ہے۔ حکومت ہند کی یہ پالیسی نوجوانوں اور کسانوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ MP Varun Gandhi Attack Own Govt's Policies

بیروزگاری کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے دعویٰ کیا کہ 80 فیصد قرض بڑے سرمایہ داروں کو دیا گیا ہے۔ غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کو صرف 9 فیصد قرض دیا گیا ہے۔ اس بابت حکومت ہند کو غور و فکر کرنی چاہیے۔ سرمایہ داروں سے قرض کی وصولی میں بھی دقت آتی ہے، جب کہ کسانوں سے وصولی کرنے میں حکمراں ہمیشہ سختی کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 1.5 کروڑ نوکریوں کے عہدے خالی پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ بہیڑی اسمبلی نشست یوں تو ضلع بریلی کی تحصیل ہے، لیکن پارلیمنٹ میں بہیڑی کو ضلع بریلی کی پارلیمنٹ نشست میں شمار کی جاتی ہے۔ لہزا، ورون گاندھی ایک روزہ دورے پر بہیڑی پہنچے تھے۔ اس دوران اُنہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 فیصد سے زیادہ قرض ان صنعت کاروں کو دیا گیا ہے، جن کے پاس 1000 کروڑ سے زیادہ ٹرن اوور کی کمپنیاں ہیں۔ باقی 20 فیصد میں سے 11 فیصد چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو دیا گیا ہے۔ جب کہ کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کو محض 9 فیصد قرض دیا گیا۔ عام آدمی کا پیٹ بھرنا مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورون گاندھی نے کہا کہ کسان ہمیشہ تناؤ میں رہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کی جو حالت ہے اس میں آنے والی نسلوں کا کیا بنے گا۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر ورون گاندھی نے کہا کہ ملک بھر میں ایک کروڑ 50 لاکھ نوکریاں ہیں اور وہ تمام آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ ورون گاندھی نے لوگوں کے مسائل بھی سماعت کیئے اور عہدیے داران سے ان کو حل کروایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.