ETV Bharat / bharat

Raja Pateria detained پولیس نے کانگریس رہنما راجہ پتریا کو حراست میں لیا - کانگریس رہنما راجہ پتریا کو حراست میں

مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں پنا پولیس نے کانگریس رہنما اور سابق وزیر راجہ پتریا حراست میں لیا ہے۔ ان پر وزیراعظم مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ MP Congress leader Raja Pateria detained

پولیس نے کانگریس رہنما راجہ پتریا کو حراست میں لیا

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 10:40 AM IST

دموہ: کانگریس رہنما اور سابق وزیر راجہ پتریا کو منگل کے روز پنا پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا ہے۔ ان پر وزیراعظم مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ درحقیقت پیر کی دوپہر کو کانگریس رہنما اور سابق ریاستی وزیر کے خلاف پنا ضلع کے پوائی پولیس اسٹیشن میں وزیر اعظم کے خلاف ریمارکس کرنے کے الزام میں ایف آئی آر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسی پر کارروائی کرتے ہوئے پنا پولیس نے آج صبح راجہ پٹریا کو حراست میں لیا۔ ان کو دموہ ضلع کے ہٹہ میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ MP Congress leader Raja Pateria detained for making controversial statement on Modi

  • Damoh, Madhya Pradesh | Congress leader and former minister Raja Pateria detained by Panna Police from his residence, in connection with his alleged ‘kill Modi’ remarks. FIR was registered against him in Pawai of Panna yesterday. pic.twitter.com/Q62OUvGuM1

    — ANI (@ANI) December 13, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس ذرائع کے مطابق راجہ پتریا کو ہاٹا پولیس کی مدد سے صبح ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔ پنا ضلع کی پوئی پولیس نے انہیں حراست میں لیا اور قانونی کارروائی کے لیے پوئی لے آئی۔ ہاٹا سے ایم ایل اے رہ چکے راجہ پتریا کا کل سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ مودی کے قتل کو لے کر بیان دے رہے ہیں۔ اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا تھا۔ کل ہی پوئی پولیس اسٹیشن میں راجہ پتریا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ راجہ پتریا کا یہ ویڈیو ایک دو روز پرانا پوئی کا بتایا جاتا ہے، جس میں وہ کچھ لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے مودی کا قتل کرنے کے لیے تیار رہنے سے متعلق کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں۔ معاملے کو بڑھتا دیکھ کر راجہ پتریا نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت دینے کی بھی کوشش کی اور کہا کہ وہ مودی کے ’سیاسی قتل‘ کی بات کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.