ETV Bharat / bharat

Farm Laws Repealed: کانگریس نے بتایا کسانوں کی جیت، بی جے پی نے کہا کسانوں کو ورغلایا گیا - urdu news

گرو نانک جنتی دیسی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا جس کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کے سیاسی رہنماں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

زراعی قوانین کی واپسی پر ردعمل  reaction on farm laws  farm laws repeal  politicians react on farm laws  زراعی قوانین پر سیاستدانوں کا ردعمل  زراعی قوانین پر سیاستدانوں کا بیان  زراعی قوانین پر بھوپیندر گپتا کا ردعمل  زراعی قوانین پر بھوپیندر گپتا کا بیان  زراعی قوانین پر کمل پٹیل کا بیان
بھوپیندر گپتا نے زرعی قوانین کی واپسی کی کامیابی کا سہرا راہل گاندھی کے سر باندھا
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 8:09 PM IST

ریاستی کانگریس کمیٹی کے ترجمان بھوپیندر گپتا نے کہا کہ مرکزی حکومت کا تینوں زرعی قوانین کو واپس لینا کسانوں کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو مبارک باد دینی چاہیے کہ انہیں دہشت گرد کہنے پر بھی وہ کسانوں کے ساتھ کھڑے رہے۔ کسان متحد ہوکر حکومت سے لڑتے رہے اور آخر میں ان کو کامیابی حاصل ہوئی- دنیا کی کوئی بھی تانا شاہ حکومت عوام کی طاقت کے آگے ٹک نہیں سکتی ہے۔ یہ اس کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت صحیح وقت پر فیصلہ لے لیتی تو کم سے کم 700 کسانوں کی موت نہ ہوتی۔ تحریک کے درمیان جو کسانوں کی پیداوار کا بڑا نقصان ہوا ہے اس سے بھی بچا جا سکتا تھا اور اس وجہ سے ملک کی معشیت پر جو اثر پڑا وہ بھی روکا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو یہ سمجھ میں آگیا ہے کہ اترپردیش میں ہونے والے انتخابات ضد، انا اور ہیرا پھیری کرنے سے نہیں جیتے جا سکتے ہیں، اس لئے مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

زرعی قوانین پر رد عمل

مزید پڑھیں:۔ زرعی قانون کو واپس لینا بی جے پی کا سیاسی ہتھکنڈا: ایس ٹی حسن

وہیں ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت کمل پٹیل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے تینوں زرعی قوانین کسانوں کے فائدے کے لئے بنائے تھے تاکہ کسانوں کو کھیتی باڑی میں فائدہ پہنچے، ان کی ترقی ہو، کسانوں کا نقصان فائدے تبدیل ہو اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں نے ان تینوں قوانین کی بڑے پیمانے پر حمایت بھی کی تھی لیکن پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور کچھ کسان تنظیموں نے ان قوانین کے خلاف کسانوں کو ورغلایا اور اس کے خلاف مسلسل احتجاج کرتے رہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسانوں کو بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن کسان نہیں سمجھ پائے، اس لیے آج وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے اس قول کو دھیان میں رکھتے ہوئے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے تحت کسانوں سے معافی مانگتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ بھارت کا ایک بھی کسان غیر مطمئن نہ رہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.