ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1021 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس دوران دو لوگوں کی موت ہوئی، جب کہ 2661 لوگ کورونا انفیکشن کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے۔ corona death cases in India

بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : May 17, 2023, 12:54 PM IST

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1021 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 883 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2206693952 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ بدھ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44983152 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 1644 کم ہو کر 11393 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 531794 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار 2661 بڑھ کر 4,44,39,965 پر پہنچ گیا ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اتراکھنڈ میں فعال کیسوں کی تعداد میں 10 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تریپورہ میں چھ، بہار میں تین، میگھالیہ میں دو اور ناگالینڈ میں ایک معاملہ بڑھاہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اڈیشہ میں سب سے زیادہ 760 کورونا کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ اسی عرصے میں کیرالہ میں 330، مہاراشٹرا میں 107 اور دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، میزورم، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases Increase بڑھتے کورونا کیسیز سے انتظامیہ الرٹ، بیرون ملک سے آنے والوں کا کووڈ ٹیسٹ لازمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.