گاندربل: سرینگر لداخ شاہراہ کے نالہ سندھ پر زیر تعمیر پل کی تکمیل تقریبا مکمل ہونے والی ہے۔ اس پل سے سب ڈویژن کنگن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لاکھوں کی تعداد میں آباد لوگوں کو راحت ملے گی، کیونکہ نالہ سندھ کے یک طرفہ پل پر جاری کام سے روزانہ گھنٹوں جام لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ بیماروں کو بھی جام کی کوفت سے گزرنا پڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Ganderbal Wayil Bridge گاندربل کا وائل پل ماہ جنوری میں تیار ہونے کا امکان
محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر رفیق احمد نے پُل پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور انہوں نے بتایا کہ پل کا تعمیراتی کام ٪80 فیصدی سے بھی زیادہ مکمل ہوچکا ہے۔ موسم سازگار رہنے کی صورت میں جنوری کے مہینے میں پل کو عوام کے نام وقف کردیا جائے گا جس سے گاندربل کے عوام، سیاحوں، امرناتھ جانے والے یاتریوں اور کرگل اور لداخ جانے والی گاڑیوں کو راحت ٹریفک جام سے نجات ملے گی۔ واضح رہے وائل میں اس وقت جو پل گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے موجود ہے اس جگہ پر پہلے ایک لکڑی کا پل ہوا کرتا تھا جو کہ سال 1992 میں سیلاب کی زد میں آکر تباہ ہوا تھا، جسکے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بیکن نے لوہے کا ایک تنگ پل تعمیر کیا تھا، جسکی وجہ سے لوگوں کو یکطرفہ ٹریفک کی روانی سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔