ETV Bharat / bharat

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے چھ لاکھ سے زیادہ نئے متاثرین - انفیکشن

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا پھیلاؤ جاری ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 4.17 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.69 لاکھ سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے چھ لاکھ سے زیادہ نئے متاثرین

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 11:06 PM IST

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 6 لاکھ 62 ہزار 800 نئے متاثرین کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22.70 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے شعبہ سائنس و انجینئرنگ (CSSE) کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22 کروڑ 70 لاکھ 19 ہزار 435 ہوچکی ہے جبکہ 46 لاکھ 69 ہزار 895 لوگ اس کی زد میں فوت ہوچکے ہيں۔

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا پھیلاؤ جاری ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 4.17 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.69 لاکھ سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 30,570 نئے کیسز، 431 اموات درج

بھارت دنیا میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے لحاظ سے دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 34403 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 81 ہزار 728 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37950 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 98 ہزار 424 ہو گئی ہے۔

زیر علاج مریضوں کی تعداد 3867 گھٹ کر تین لاکھ 39 ہزار 056 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں 320 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 444248 ہو گئی ہے۔

ملک میں زیر علاج مریضوں کی شرح اب 1.02 فیصد ہے ، صحت یابی کی شرح 97.65 فیصد ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.