ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں 49.84 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا کووڈ ٹسٹ مکمل - کورونا وائرس

وزارت صحت کے مطابق ملک میں 17 اگست تک مجموعی طور پر 498427083 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 35178 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 857 ہو گئی ہے۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 1:49 PM IST

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کا پتہ لگانے کے لیے جانچ کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے اور اس سلسلے میں 17 اگست کو 1797559 افراد کی کووڈ 19 انفیکشن کی جانچ کی گئی۔ یہ اطلاع صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے دی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں 17 اگست تک مجموعی طور پر 498427083 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 35178 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 857 ہو گئی ہے۔

اس دوران 37 ہزار 169 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 85 ہزار 923 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال کیسز 2433 سے کم ہو کر تین لاکھ 67 ہزار 415 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے میں 440 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 32 ہزار 519 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی، کیرالہ اور مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.14 فیصد، صحت یابی کی شرح 97.52 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.