ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا کے 46 ہزار سے زائد نئے معاملے - دہلی میں آئی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سرگرم معاملوں میں سب سے زیادہ کمی دہلی میں آئی ہے۔ راجدھانی میں سرگرم معاملوں میں 2,285 کی کمی آئی ہے جس کے بعد یہ تعداد 40,936 رہ گئی ہے۔

covid 19 in india
covid 19 in india
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 12:51 PM IST

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے سرگرم معاملوں میں پھر سے کمی آئی ہے اور سرگرم معاملوں کی شرح کم ہوکر 4.85 فیصد پر آگئی ہے۔

مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملوں میں 4047 کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد کم ہوکر 4,39,747 رہ گئی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سرگرم معاملوں میں مسلسل کم آرہی تھی لیکن جمعہ کو اس تعداد میں 491 کا اضافہ ہوا تھا۔ اس دوران ملک میں کورونا کے معاملے 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد آگئی ہے۔

مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کا عداد و شمار

وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 46,232 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 49,715 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جسے ملا کر مجموعی طور سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اب 84.78 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس مدت میں 564 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 1,32,726 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح کم ہوکر 4.85 فیصد پر آگئی ہے اور اموات کی شرح بھی کم ہوکر 1.46 ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سرگرم معاملوں میں سب سےزیادہ کمی دہلی میں آئی ہے۔ راجدھانی میں سرگرم معاملوں میں 2,285 کی کمی آئی ہے جس کے بعد یہ تعداد 40,936 رہ گئی ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں سرگرم معاملے 1460 کم ہوکر 79268 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس دوران 155 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 46,511 ہوگئی ہے، وہیں ابھی تک 16.42 لاکھ لوگ کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کیرلہ میں صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعداد 4.81 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اورسرگرم معاملے 398 کم ہوکر 67954 رہ گئے ہیں۔ وہیں 1997 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

کورونا وائرسے ہلاک
کورونا وائرسے ہلاک

جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے سرگرم مریضوں کی تعداد 417 کم ہوکر 24,771 رہ گئی ہے۔ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11,621 ہوگئی ہے اور اب تک تقریبا 8.33 لاکھ صحتیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں سرگرم معاملوں میں 600 کے اضافے کے ساتھ یہ 23,357 ہوگئی ہے اور اس وبا سے 7500 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اڈیشہ میں سرگرم معاملے کم ہوکر 7040 ہوگئے ہیں اور 1608 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا کے سرگرم معاملے کم ہوکر 12,070 رہ گئے ہیں اور 1426 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 2.49 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکےہیں۔

مغربی بنگال میں 7923، پنجاب میں 4572، مدھیہ پردیش میں 3138، گجرات میں 1212، چھتیس گڑھ میں 2691، راجستھان میں 2130، ہریانہ میں 2138، جموں وکشمیر میں 1622، اتراکھنڈ میں 1138، آسام میں 971، جھارکھنڈ میں 939، گوا میں 672، پڈوچیری میں 609، تریپورہ میں 366، ہماچل پردیش میں 500، چنڈی گڑھ میں 255، منی پور میں 232، میگھالیہ میں 106، لداخ میں 96، سکم میں 96، انڈمان ونکوبار میں 61، ناگالینڈ میں 56، اروناچل پردیش میں 49 اور دادر۔نگرحویلی اور دمن ودیو میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.