ETV Bharat / bharat

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14.78 کروڑ سے تجاوز - more than 14.78 million people tested covid positive

کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 307 ہوگئی ہے۔ وہیں اب تک 197894 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

covid positive world wide
covid positive world wide
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 6:28 PM IST

دنیا میں کورونا انفیکشن کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وائرس کے انفیکشن سے جہاں اب تک 14.78 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں 31.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 14کروڑ 78 لاکھ 80 ہزار 799 ہوگئی ہے، جبکہ 31 لاکھ 20 ہزار 879 افرادکی موت ہوچکی ہے۔

عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.21 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 572666 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

کرونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 307 ہوگئی ہے۔ وہیں اب تک 197894 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے 391936 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 55.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 103415 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 47.17 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 106783 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں ترکی ایک بار پھر برطانیہ سے آگے نکل گیا ہے اور یہاں اب تک 46.67لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 38711 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ کورونا وائرس کی کل تعداد 44.22 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 127688 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 39.71 لاکھ ہوگئی ہے اور 119539 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 34.88 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 77738 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی 10 ویں نمبرہےاوریہاں اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 33.12 لاکھ ہوگئی ہے اور 82009 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ارجنٹینا میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 28.79 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کے انفیکشن سے 62087 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 27.87 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 71779 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 27.62 لاکھ افراد متاثر اور 65437 ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہاں کورونا وائرس سے 24.17 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 70070 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں 23.29 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں تیسرا ہے جہاں اب تک 215113 افراد اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 20.92 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 44755 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرین کی تعداد 17.68 لاکھ اورہلاکتوں کی 60013 ہوچکی ہے۔

انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 16.47لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں اور 44771 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں بھی متاثرین کی تعداد 16.20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 29002 افراد اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.76 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54186 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیدرلینڈ میں کورونا کے انفیکشن سے اب تک 14.92 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور یہاں پراس وبا کی وجہ سے 17295 افراد جاں بحق چکے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 8.05 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 17329 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دیگرہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں 7.68 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکٹڈہوئے ہیں جبکہ 11150 مریض ہلاک۔ اس کے علاوہ چین میں اب تک 102399 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا میں 4845 افراد کی جان جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا میں دیگرممالک میں بھی متاثرین اور اموات کے معاملے میں کم وبیش یہی صورتحال ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.