آپریشن گنگا فلائٹ کے تحت ساتواں طیارہ بھارتی شہریوں کو لے کر ممبئی پہنچا۔ اس موقع پر ایئر انڈیا ایکسپریس فلائٹ کے ترجمان نے بتایا کہ 'یوکرین روس تنازع کے درمیان ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز منگل کی صبح رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ سے 182 بھارتی شہری کو لےکر ممبئی پہنچی۔
ترجمان نے کہا کہ 'مرکزی وزیر نارائن رانے نے ممبئی ہوائی اڈے پر وطن پہنچنے والے مسافروں کا استقبال کیا۔' Air India Express flight with 182 Indians arrive Mumbai from Ukraine
یوکرین سے بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے لیے ایک طیارہ پیر کو ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بخارسٹ کے لیے روانہ ہوا تھا۔
گذشتہ 27 فروری سے یوکرین سے بھارتیوں کو واپس لانے کے لیے بخارسٹ سے ممبئی کے لیے یہ دوسری پرواز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Russia Ukraine Crisis: ایئر انڈیا کا طیارہ 250 بھارتی شہریوں کو لے کر کیف سے دہلی پہنچا
یوکرین روس تنازع کے دوران بھارت رومانیہ، ہنگری اور پولینڈ کے ذریعے وہاں پھنسے اپنے شہریوں کو نکال رہا ہے۔