مرادآباد کے پیتل کاروباری شبلی میاں سے ہمارے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے خاص بات چیت کی۔ شبلی میاں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ کاروبار کرنے کے لیے پچاس لاکھ روپیہ کا چیک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکرگذار ہوں۔ شبلی میاں نے مزید کہا کہ 'ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ' منصوبے کے تحت آسانی سے لون مل رہا ہے۔ میں نے اس منصوبے کے تحت دو کروڑ روپیے لون کے لئے تجویز بھیجی تھی جو بہت کم وقت اور آسان طریقہ سے ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ای ڈی کی چار گھنٹے تک اعظم خان سے پوچھ گچھ
پیتل کاروباری شبلی میاں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔ تعلیم سے ہی معلومات ہوتی ہے کہ مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت میں کون کون سے منصوبے چلائے جارہے ہیں، جن کا فائدہ انسان آسانی سے اٹھاسکتا ہے۔