واشنگٹن: امریکہ میں پانچ خواتین کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے منکی پاکس کی حیثیت سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ معلومات دی۔ سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق، 155 افراد کی جانچ میں پانچ خواتین میں اس بیماری کی تصدیق ہوئی۔ Monkeypox virus news cases in america
میٹنگ میں بتایا گیا کہ کیلی فورنیا اور نیویارک صوبوں میں منکی پاکس انفیکشن کی رپورٹس سب سے زیادہ ہے۔ امریکی ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیماری آسانی سے پہچانی جاسکتی ہے اور یہ قابل علاج ہے اور لوگوں کو اس سے گھبرانا نہیں چاہیے۔
مزید پڑھیں:۔ WHO On MonkeyPox: منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی ضرورت نہیں، ڈبلیو ایچ او
یو این آئی