کولگام: جموں و کشمیر کے کولگام میں سی پی آئی ایم کے سینیئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے زیڈ پلس سیکورٹی میں مختلف حساس علاقوں کا دورہ کرنے اور جموں و کشمیر میں فرضی پی ایم او افسر کے طور پر ظاہر کرنے والے شخص کے ذریعہ سرکاری خدمات حاصل کرنے پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عام لوگوں کے بجائے پی ایم او آفس کو خوش کرنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دھوکے سے آئے گجرات کے شہری کو بلا پوچھ گچھ کے ہی پی ایم او آفس کا پروٹوکال فراہم کیا گیا، جو کہ سکیورٹی کے نام پر سراسر مذاق ہے۔ بی جے پی انتخابات منعقد کرانے سے ڈر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد از جلد کروائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لوگ بڑی مشکل میں ہیں۔
تاریگامی نے ٹاؤن مٹینگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کافی مشکلات سے گزر رہا ہے، لہذا مرکز کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد انتخابات کے حوالے سے ٹھوس قدم اُٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے پڑھے لکھے نوجوان کہاں جائے، اگرچہ حکومت کی جانب سے سرکاری نوکریوں کے حوالے سے کئی وعدے بھی کیے گیے لیکن وہ پورا کیا نہیں گیا۔
تاریگامی نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب جموں وکشمیر جیسے حالات ہندوستان کے مختلف علاقوں میں ہوں گے۔ جس طرح پہلے کشمیروں پر لاٹھی چارج کیا جاتا تھا اب جموں میں بھی لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔ ب وہ وقت آ گیا ہے جب یہ ظلم بھارت کے مختلف ریاستوں میں نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کا حل صرف انتخابات پر مبنی ہے۔ لہذا جلد از جلد جموں و کشمیر میں اسملبی انتخابات منعقد کئے جائے۔