ETV Bharat / bharat

مودی ورچوئل گلوبل انویسٹرس میٹنگ کی صدارت کریں گے

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 8:46 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو ورچوئل گلوبل انویسٹرس گول میز میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

Modi will preside over virtual global investors meeting
مودی ورچوئل گلوبل انویسٹرس میٹنگ کی صدارت کریں گے

اس میٹنگ کا انعقاد وزارت خزانہ، نیشنل انویسٹرز اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ کر رہا ہے۔ یہ اہم عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، بھارتی کاروباری لیڈروں اور حکومت کی سطح پر اعلی فیصلہ ساز حکام اور مالیاتی بازار ریگولیٹرز کی مابین خصوصی بات چیت کا فورم ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، ریزرو بینک کے گورنر اور دیگر ہستیاں بھی موجود رہیں گی۔

میٹنگ میں پنشن اور خود مختار فنڈ ز سے متعلق دنیا کی بیس بڑی کمپنیاں حصہ لیں گی جن کے اثاثہ جات 60کھرب ڈالر ہیں۔ ان میں امریکہ،یوروپ، کناڈا، کوریا، جاپان، مغربی ایشیا، آسٹریلیا اور سنگاپور کی کمپنیاں شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ سرمایہ کار پہلی بار بھارتی حکومت کے ساتھ کسی بات چیت میں شامل ہوں گے۔ میٹنگ میں اس کے علاوہ ہندستان کے کئی چوٹی بزنیس لیڈر بھی شامل ہوں گے۔

اس دوران خاص طورپر بھارت کے معاشی اور سرمایہ کاری کے نقطہ نظر، ساختی اصلاحات اور پچاس کھرب ڈالر کی معیشت کی راہ پر گامزن ہونے کے حکومت کے ویزن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سرمایہ کاری میں اضافہ کے اقدامات پر ملک اور بیرون ملک کے سرمایہ کار اپنی تجاویز رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.