ETV Bharat / bharat

G20 Presidency بھارت کی حمایت کرنے پر مودی نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

جی20 صدارت میں بھارت کی حمایت کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس اور امریکہ کے صدر سمیت عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ Modi thanks world leaders

بھارت کی حمایت کرنے پر مودی نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 3:59 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے گروپ جی 20 کی سربراہی کے لیے بھارت کی حمایت کے لیے فرانس اور امریکہ کے صدر سمیت عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'میرے پیارے دوست ایمانوئل میکرون کا شکریہ! میں بھارت کی جی 20 صدارت کے دوران آپ کے ساتھ گہرائی سے مشاورت کا منتظر ہوں، کیونکہ ہم پوری انسانیت کو متاثر کرنے والے مسائل پر دنیا کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے مبارکبادی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر کہاکہ "آپ کی حمایت اہم ہے۔ جاپان نے عالمی بہبود میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ دنیا مختلف محاذوں پر جاپان کی کامیابیوں سے سیکھتی رہے گی۔ ‘‘ all party meeting on G20 summit

مودی نے اسی طرح ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے مبارکبادی پیغامات کا جواب دیا اور ان کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی صدر مسٹر جو بائیڈن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مودی نے ٹویٹر پر کہاکہ "شکریہ یو ایس صدر آپ کی قیمتی حمایت ہندوستان کی جی۔20 چیئرمین شپ کے لیے تقویت کا باعث ہوگی۔ یہ ضروری ہے کہ ہم سب مل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کام کریں۔ جی۔20 کی صدارت سنبھالنے پر ہندوستان کو مبارکباد دیتے ہوئے بائیڈن نے ٹویٹ کیاکہ "ہندوستان امریکہ کا ایک مضبوط شراکت دار ہے اور میں ہندوستان کی جی۔20 صدارت کے دوران اپنے دوست وزیر اعظم مودی کی حمایت کا منتظر ہوں۔ ہم مل کر پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائیں گے اور مشترکہ چیلنجوں جیسے کہ آب و ہوا، توانائی اور خوراک کے بحرانوں سے نمٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: First G20 Sherpa Meeting in Udaipur جی ٹوینٹی میٹنگ میں غیر ملکی مہمانوں کے لیے بھارت کی روایتی موسیقی

بھارت نے یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت سنبھالی۔ جی۔20 عالمی مجموعی گھریلو پیداوار کا 85 فیصد اور آبادی کے دو تہائی حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہندوستان اگلے سال جی۔ 20 سربراہی اجلاس کی صدارت کرے گا۔ اس سے قبل پروگراموں کا ایک طویل سلسلہ سال بھر جاری رہے گا۔ وزیر اعظم مودی نے جی۔20 کی ہندوستان کی صدارت کے آغاز پر ایک مضمون میں 'دھرا ایک، کٹمب ایک، مستقبل ایک' کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرنے کے بھارت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.