وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے فون پر بات کی۔ Modi speaks with PM of Hungary
دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی، سفارت کاری اور مذاکرات کی طرف واپسی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
پی ایم او کے مطابق وزیر اعظم نے یوکرین - ہنگری کی سرحد کے ذریعے 6000 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو نکالنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم اوربن اور ہنگری کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہنگری کے وزیراعظم اوربان نے یوکرین سے نکالے گئے ہندوستانی میڈیکل طلباء کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر وہ چاہیں تو ہنگری میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس فراخ دلانہ پیشکش کے لیے اوربان کی ستائش کی۔
یہ بھی پڑھیں:
PM Modi speaks to Putin And Zelenskyy: وزیراعظم مودی نے یوکرینی صدر کے بعد روسی صدر سے بھی بات کی
پی ایم او نے کہا کہ رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال پر رابطے میں رہنے اور تنازعہ کے خاتمے کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔