ETV Bharat / bharat

'بھارتی پلوامہ حملے کے دن کو نہیں بھول سکتے' - جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم

جموں وکشمیر کے پلوامہ میں دو سال پہلے آج ہی کے دن جیش محمد کے ایک خود کش حملہ آور نے سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔

Modi
مودی
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 6:30 PM IST

جموں وکشمیر میں ہوئے پلوامہ حملے کے دو برس پورے ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'بھارتیہ اس دن کو نہیں بھول سکتے۔ ہم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں'۔

جینئی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں آرمی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'ہمیں اپنے سکیورٹی اہلکاروں پر فخر ہے۔ ان کی بہادری آنے والی کئی پیڑھیوں کو متاثر کرے گی'۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے 'ارجن یودھک' ٹینک بھی فوج کو سونپا۔ ان ٹینکوں کو تملناڈو میں بنایا گيا ہے۔ اب 118 ارجن ٹینکوں کی نئی کھیپ آرمی میں شامل ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 'تملناڈو پہلے ہی بھارت میں گاڑیاں بنانے کا مرکز رہا ہے۔ اب میں دیکھ رہا ہوں کہ تملناڈو بھارت کا ٹینک بنانے کا مرکز بنتا جا رہا ہے'۔

بتا دیں کہ جموں وکشمیر کے پلوامہ میں دو سال پہلے آج ہی کے دن جیش محمد کے ایک فدائین حملہ آور نے سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ تمل ناڈو و کیرالہ، مختلف منصوبوں کا افتتاح

آج پلوامہ حملے کی دوسری برسی ہے۔ جموں وکشمیرکے پلوامہ میں ہوئے جوانوں کی ہلاکت کو آج یاد کیا جا رہا ہے۔ ملک کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چودہ فروری 2019 کی سہ پہر تین بجے ایک فوجی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں چالیس سی آر پی ایف جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.