چھپرہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ نتیش کمار اور راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) سپریمو لالو پرساد یادو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ لوک نائک جے پرکاش نارائن کے شادگر اقتدار کیلئے کانگریس کی گود میں بیٹھ گئے ہیں لیکن مرکز کی نریندر مودی حکومت ان کے ( جے پی ) بتائے راستے اور اصولوں پر چل رہی ہے۔Amit Shah On Jp
امت شاہ نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کی 121 ویں جینتی کے موقع پر بہار کے سارن ضلع کے سیتاب دیارا میں منعقدہ ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے پی نے سترکی دہائی کے وسط میں مرکز میں اس وقت کی تانا شاہ کانگریس حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے سمپرن کرانتی کی شروعات کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی قیادت میں 1973 میں گجرات میں طلباءتحریک شروع ہوئی اور اس کے بعد پورے ملک میں تحریک نے زور پکڑلیا۔
شاہ نے کہاکہ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان کی ریلی میں لوگوں کی کثیر موجودگی نے موجود وزیر اعظم اندرا گاندھی کوبے چین کر دیا تھا۔ اس کے بعد مرکز کی موجودہ کانگریس حکومت نے ملک میں ایمرجینسی نافذ کر لال کرشن اڈوانی اور اٹل بہار ی واجپئی جیسے سنیئر لیڈران کو جیل میں بند کر دیا۔
انہوں نے کہاکہ اسی تحریک کی وجہ سے تاناشاہی اندرا گاندھی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کر دیا گیا اور پہلی مرتبہ مرکز میں غیر۔ کانگریسی حکومت کی تشکیل ہوئی ۔ شاہ نے نتیش کمار اور لالو پرساد یادو کو اقتدار کے لیے جے پی کے نظریات کو قربان کرنے والا بتایا اور کہا کہ جے پی کے شاگرد آج کانگریس کی گود میں بیٹھے ہیں۔ دونوں نے جے پی کا خیال چھوڑ دیا اور کانگریس کی گود میں بیٹھ گئے جن کے خلاف جے پی نے زندگی بھر جدوجہد کی۔ ان لوگوں نے اپنے ذاتی مفاد میں اقتدار کے لیے کانگریس سے ہاتھ ملایا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے لوگوں سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ خود اندازہ لگائیں کہ آیا وہ بی جے پی کی حمایت کرنا چاہیں گے جو جے پی کے اصولوں پر کاربند ہے یا اقتدار کی خاطرجنہوں نے ان کے اصولوں کوروندا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے پی نے ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کی فکر کی۔ بچپن میں وہ ایک نعرہ سنتے تھے 'اندھیرے میں ایک پرکاش جئے پرکاش'۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی جے پی کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں۔ وہ ان تمام گھروں میں روشنی لائے جن کے گھروں میں اندھیرا تھا۔ قبل ازیں امت شاہ نے سیتاب دیارہ میں لوک نائک جے پرکاش نارائن کے 14 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے نصب کرنے کا عہد لیا تھا۔ ان کی پہل پر، اسے مرکزی کابینہ سے پاس کرقومی یادگار کی بنیادر کھی گئی تھی ۔ اس تقریب میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔
یواین آئی