ETV Bharat / bharat

Corona vaccine: ٹیکہ کاری پر مودی حکومت کی پالیسی اب بھی آدھی ادھوری: کانگریس - ٹیکہ کاری کا فیصلہ

کانگریس ترجمان سرجے والا نے پیر کو وزیراعظم مودی کے ملک سے خطاب کرنے کے بعد تمام بالغ شہریوں کو مفت ٹیکہ (Corona vaccine) لگانے کے اعلان پر کہا کہ دیر سے صحیح لیکن کانگریس کے مشورہ کو مان لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی میں خواہ کئی خامیاں ہیں لیکن بار بار کانگریس قیادت کے مشورہ کو ٹھکرانے کے بعد آخر میں عدالت کے دباؤ میں آدھا ہی صحیح لیکن شہریوں کے مفاد کی اس مانگ کو قبول کرلیا گیا۔

ٹیکہ کاری پر مودی حکومت کی پالیسی اب بھی آدھی ادھوری: کانگریس

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 9:54 AM IST

Updated : Jun 8, 2021, 10:37 AM IST

کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ کے سخت موقف اور کانگریس کی قیادت کے دباؤ میں چھ مہینے کے اندر ٹیکہ کاری پر تیسری بار پالیسی بناکر 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو مفت ٹیکہ لگانے کا اعلان تو کردیا لیکن ان کا یہ اعلان اب بھی نقص سے پُر اور آدھا ادھورا ہے۔

کانگریس ترجمان سرجے والا نے پیر کو وزیراعظم مودی کے ملک سے خطاب کرنے کے بعد تمام بالغ شہریوں کو مفت ٹیکہ لگانے کے اعلان پر کہا کہ دیر سے صحیح لیکن کانگریس کے مشورہ کو مان لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی میں خواہ کئی خامیاں ہیں لیکن بار بار کانگریس قیادت کے مشورہ کو ٹھکرانے کے بعد آخر میں عدالت کے دباؤ میں آدھا ہی صحیح لیکن شہریوں کے مفاد کی اس مانگ کو قبول کرلیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت تیسری بار کورونا ٹیکہ کاری پالیسی لیکر آئی ہے۔ پہلے 16 جنوری کو 45 برس سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو مفت ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا۔ اپوزیشن نے تمام شہریوں کے ٹیکہ کاری کی مانگ کی تو دباؤ میں یکم مئی سے 18 سے 45 برس کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کا فیصلہ کیا گیا لیکن اس کی ذمہ داری ریاستوں کو سونپ دی گئی۔

یوا ین ائی

Last Updated : Jun 8, 2021, 10:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.