ETV Bharat / bharat

مودی حکومت، ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں نہیں - जाति आधारित जनगणना

ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کرنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کو سیاسی جھٹکا دیتے ہوئے مودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری نہیں ہوگی۔

modi
مودی
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 9:47 PM IST

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دائر عرضی کے جواب میں مرکزی حکومت نے عدالت عظمیٰ میں دائر حلف نامے میں واضح طور پر کہا ہے کہ انتظامی سطح پر ذات پر مبنی مردم شماری مشکل ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی ذات پر مبنی مردم شماری 2011 میں بہت سی غلطیاں ہیں۔ مرکز کا کہنا ہے کہ پسماندہ طبقات کی ذات پر مبنی مردم شماری ایک انتظامی طور پر مشکل کام ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے ایک عرضی دائر کی تھی جس میں مرکز اور دیگر متعلقہ حکام سے دیگر پسماندہ طبقات سے متعلق سماجی و اقتصادی ذات پر مبنی مردم شماری 2011 کے اعداد و شمار کو عام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام درخواستوں کے بعد بھی یہ اعداد و شمار مہیا نہیں کیا جا رہا ہے۔

سکریٹری ، وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی جانب سے داخل حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ مرکز نے گذشتہ برس جنوری میں ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے مردم شماری 2021 کے لیے جمع کی جانے والی معلومات کی تفصیلات طے کیا تھا، جن میں ایس سی اور ایس ٹی سے متعلقہ اطلاعات سمیت کئی شعبوں کو شامل کیا گیا لیکن اس میں ذات کی کسی دیگر کٹیگری کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مرکزی سرکار بہار میں ذاتی مردم شماری نہیں کرائے گی

غور طلب ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ایک وفد نے ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور ایک میمورنڈم بھی دیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.