بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے مرکزی کابینہ کے نومنتخب وزراء کی’ جن آشیرواد یاترا‘ کی کامیابی کا کریڈٹ ملک کے عوام کو دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار ملک کی ہمہ جہت ترقی، عوامی فلاح و بہبود، سلامتی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔
نڈا نے سنیچر کے روز پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ’’ ملک کے یوم آزادی 15 اگست سے شروع ہو کر 28 اگست تک یعنی 14 دن چلی ’جن آشیرواد یاترا‘ نے 24،000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا اور اس دوران 5000 تقریبات کا اہتمام کیا گیا‘‘۔
نہوں نے کہاکہ' سنہ 2014 میں مودی جی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد ان کی کابینہ کا ہر رکن، ہر پل ملک کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے وقف رہا اور یہی وجہ ہے کہ ملک کے عوام کا آشیر واد حکومت اور بی جے پی کو ملتا رہا ہے'۔
نڈا نے کہاکہ گزشتہ سات برسوں میں ہم نے آفات کو مواقع میں بدلا ہے۔ خواہ کووڈ مینجمنٹ ہو، دنیا کی سب سے بڑی اور تیزی رفتار سے چلنے والی کووڈ ویکسینیشن مہم ہو، دنیا کے کسی کونے سے بھارتیوں کو ہر بحران سے نکالنے کی مہم ہو یا پھر بھارتی ثقافت کے عظیم ورثے کو بچانے اور محفوظ کرنے کی بات ہو۔ ملک نے دیکھا کہ حکومت نے کس طرح چیلنجز پر جیت حاصل کرتے ہوئے دنیا کو آگے بڑھنے کی راہ دکھائی'۔
یواین آئی