منشیات کے استعمال اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں منشیات مخالف مہم چلا رہے نارکوٹکس بیورو کے اہلکاروں کی تعریف کی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ، 'منشیات کے استعمال اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن پر مودی حکومت ہر طرح کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس کی اپنی پالیسی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ میں منشیات کے خلاف مہم چلا رہے نارکوٹکس بیورو کے اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کرتا ہوں۔'
غورطلب ہے کہ منشیات کی لعنت اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منشیات کے استعمال کو ختم کرنے اور ان کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے وقف ہے۔ 7 دسمبر 1987 کو، قرارداد 42/112 کو اپناتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26 جون کو منشیات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا۔ اس دن کو منشیات کے پھیلتے ہوئے جال کے خلاف ایک قرار داد کے طور پر فروغ دیا گیا ہے تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کے بارے میں آگاہی بڑھائی جاسکے۔
مزید پڑھیں:
26 جون: منشیات کی لعنت اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن
ہر سال اس دن کے لئے ایک تھیم ہوتی ہے، اس سال اس کا موضوع "منشیات پر حقائق کے اشتراک سے زندگیاں بچائیں" ہے۔ اس کا مقصد منشیات کے بڑھتے جال کو روکنے والی چیلنجز کو معلومات کے تبادلے سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
یواین آئی